وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں پر رضامند

  اسلام آباد: توانائی کمپنیوں نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر مقامی انرجی کمپنیز لبرٹی پاور پروڈیوسرز اور دیگر بجلی کمپنیز نے بھی ہاتھ بڑھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

لبرٹی پاور پروڈیوسرز کے بعد گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے بھی ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے لیے سب مل کر کام کریں۔ اولین ترجیح پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ہے۔

گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ نے ملک کی معاشی بہبود اور صارفین کے لیے سستی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔  گل احمد انرجی پاور پروڈیوسر کے چیئرمین دانش اقبال نے کہا کہ توانائی کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پروڈیوسرملکی مفاد میں بہتری کے لییےکوشاں ہیں، ملکی مفاد اولین ترجیح ہے۔ دانش اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانیوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے آسانی کرنا ہے، ہم اپنے لینڈرز اور فارن شیئر ہولڈرز سے بات کرینگے کہ وہ پاکستان کے لیے سوچیں، ونڈ اور سولر پلانٹ کے ذریعے بجلی بنائی جائے گی تو ٹیرف بہت کم ہوجائےگا،ملک میں بجلی کی طلب زیادہ پیداوار کم ہے۔

دانش اقبال کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ہوگی تو بجلی کے ٹیرف میں بھی مثبت اثر آئے گا، ہمیں کوشش کرنی ہےبیرونی سرمایہ کاروں کو لائیں اور سستی بجلی بنائیں، ہمیں ان سے بات چیت کرکے کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

The post وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l5wEeUn
Previous Post Next Post

Contact Form