ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا شہری گرفتار

ایریزونا: امریکا کے سابق صدر اور نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا ایریزونا کا شہری گرفتار کرلیا گیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  کوچیز کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے شہری کو سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا۔

ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے سلسلے میں کوچیز کاؤنٹی کے دورے پر تھے اور انہوں نے مہم کے حصے کے طور پر میکسیکو سے متصل سرحد کا بھی دورہ کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ 66 سالہ شہری رونالڈ لی ویوروڈ کے خلاف وسکونسن سے کئی وارنٹ جاری ہوئے تھے تاہم بالآخر جمعرات کی دوپہر کو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رونالڈ لی ایریزونا میں گراہم کاؤنٹی سے وارنٹ پر کوچیز کاؤنٹی جیل میں جنسی زیادتی کے مرتکب کے طور پر رجسٹر کروانے میں ناکامی اور اس کیس کے لیے دھمکیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ان کو ملنے والی دھمکی سے متعلق کہا تھا کہ میں اس دھمکی سے حیران نہیں ہوں کیونکہ میں برے لوگوں کے لیے چیزیں انتہائی بری کرنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی دوڑ میں شامل امیدواروں کو ملنے والی دھمکیوں کے سلسلے کی یہ تازہ کڑی ہے جبکہ 5 نومبر کو شیڈول انتخاب میں ابھی چند ماہ باقی ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں ورجینیا میں ایک شہری کو ٹرمپ کی حریف اور نائب صدر کملا ہیرس کو دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے قبل گزشتہ برس بھی ری پبلکن صدارتی امیدوار کو دھمکی دینے پر نیو ہیمپشائر کے ایک شہری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا جہاں ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے اور ٹرمپ کو بھی معمولی زخم آیا تھا اور اس حملے کے بعد امریکی سیکرٹ سروس وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنی تھی۔

صدارتی امیدوار پر ہونے والی حملے کے نتیجے میں اسکروٹنی بھی ہوئی تھی، اسی لیے سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ حملہ دیگر دھمکیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ سیکرٹ سروس کا احترام کرتے ہیں اور جو کام وہ کر رہے ہیں اس کے دوران ہونے والی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا شہری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BW0k6fM
Previous Post Next Post

Contact Form