ارشد وارثی نے انسٹاگرام پر اپنے فیملی فوٹو پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے سوشل میڈیا پر اپنے فیملی فوٹو پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا۔

بھارتی اداکار کو فلم ’کالکی 2898 AD‘ پر تبصرہ کرنے کے بعد پرابھاس کے مداحوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

ارشد وارثی نے پرابھاس کی اداکاری کو ’جوکر‘ کہہ کر تنقید کی جس سے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

پرابھاس کے مداحوں نے ارشد وارثی کو منفی تبصرے اور گالیاں دیں اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ارشد وارثی نے ٹرولنگ سے بچنے کے لیے فیملی فوٹو پر تبصرے کا آپشن بند کیا تاکہ اپنی فیملی کو نفرت انگیز تبصروں سے محفوظ رکھ سکیں۔

The post ارشد وارثی نے انسٹاگرام پر اپنے فیملی فوٹو پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pq08eRv
Previous Post Next Post

Contact Form