لاہور پولیس کا حاملہ خاتون پرمبینہ تشدد، 9 ماہ کی بچی پیدا ہونے سے پہلے جاں بحق

فیروز والا: پولیس نے فیروز والا میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران حاملہ خاتون پر تشدد اور پیٹ میں چوٹ لگنے سے 9 ماہ کی بچی پیدا ہونے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں جبکہ شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں شہریوں نے فیروزوالا پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے سامنے جمع ہوئے اور پولیس کی بدترین کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔

شہریوں کے احتجاج کے نتیجے میں فیروزوالا شیخوپورہ آنے جانے والی ٹریفک معطل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے رضا نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور حاملہ خاتون پر تشدد کیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ فیروزوالا سب انسپکٹر ابرار نے گھر ریڈ کے دوران حاملہ خاتون کے پیٹ میں ٹانگ ماری اور اسی دوران پولیس تشدد سے خاتون کے پیٹ میں موجود 9 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔

پولیس کے تشدد کے بعد خاتون کی حالت تشویش ناک ہوئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کو ایمرجنسی آپریشن کرنا پڑا اور ماں کی تشویش ناک حالت میں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی حالت تاحال خطرے میں ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او فیروز والا نے بتایا کہ پولیس نے موبائل چوری کی شبہے میں رضا نامی شہری کے گھر چھاپہ مارا تھا۔

The post لاہور پولیس کا حاملہ خاتون پرمبینہ تشدد، 9 ماہ کی بچی پیدا ہونے سے پہلے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SXJVjvT
Previous Post Next Post

Contact Form