راولپنڈی: ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے فکس ٹیکس نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی کی تشخیص کے حساب سے لگایا جانے والا انکم ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کی تاجر دوست اسکیم پر ردعمل دیتے ہوئے صدر راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ پراپرٹی کی تشخیص کے حساب سے لگایا جانے والا انکم ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فکس ٹیکس نافذ العمل کیا جائے، فکس ٹیکس کے تحت ملک بھر کے تاجروں کو رجسٹرڈ کیا جائے، تاجر اور حکومت کو آمنے سامنے لا کھڑا کرنے کے حربوں سے اجتناب برتا جائے کیونکہ اس طرح سے ٹیکس کا ہدف پورا نہیں کیا جا سکے گا۔
محمد فاروق چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہمیشہ سالانہ آمدن کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا جاتا ہے، کبھی بھی ویلیویشن کے تحت انکم ٹیکس نافذ نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی مشترکہ تجویز ہے کہ فکس ٹیکس نافذ العمل کیا جائے، فکس ٹیکس کے تحت ملک بھر کے تاجروں کو رجسٹرڈ کیا جائے اور باقاعدہ کیٹیگریز بنائی جائیں تاکہ ملک کو ٹیکس بھی وصول ہو اور تاجر برادری کو بھی کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سالانہ ٹیکس بجٹ ہے اور جو ملک کی معشیت کا ہدف ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے فکس ٹیکس عائد کیا جائے۔
The post پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EWX7H4T