محرم عشرہ: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے

  کراچی: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی پہنچ گئے۔۔

بوہرہ جماعت کے رہنما کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سیف آصف حیدر، آئی جی سندھ غلام نبی اور دیگر حکومتی شخصیات نے کیا جبکہ اس موقع پر بوہرہ برادری کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔

حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر سیدنا منفضل سیف الدین نے رواں سال محرم الحرام کے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

عشرہ مبارکہ کے لئے کراچی میں 20 اور حیدر آباد میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیا کوآرڈینیٹرشبیر ہریانہ والانے کہاکہ “سیدنا مفضل سیف الدین ہر سال داؤدی بوہرہ برادری کے لئے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کے لئے ایک مختلف شہر کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں خاص طور پر فخر ہے کہ سیدنا مفضل سیف الدین نے اس سال کراچی کو عشرہ مبارکہ کی اجتماعات کی میزبانی کے لئے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل و حمل، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کو سنبھالنے کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے متعقدین مہمان مکمل اور بہترین طریقے سے شرکت کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم حکومت اور مقامی حکام کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے ہزاروں شرکاء کی میزبانی میں تعاون اور مدد فراہم کی، اور یہ یقینی بنایا کہ ان کا قیام شہر میں آرام دہ ہو‘‘۔

The post محرم عشرہ: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8eyNijx
Previous Post Next Post

Contact Form