سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟ جانیے

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے مگر کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے۔ 

پاکستان کا آئین جہاں سیاسی جماعتوں کے قیام کا حق دیتا ہے وہی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا بھی طریقہ کار واضح کرتا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت وفاقی حکومت کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتی ہے مگر حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ آرٹیکل 17 کے تحت ہر شہری جو سرکاری ملازمت نہ کر رہا ہو کوئی بھی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق رکھتا ہے۔

ایسے کوئی بھی شہری  پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کی گئی کسی بھی معقول پابندی کے تابع ہے۔

وفاقی حکومت پاکستان کی خود مختاری یا سا لمیت کے خلاف کام کرنے والی کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا اعلان کرکے پندرہ دنوں کے اندر معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجے گی جس پر حتمی فیصلہ عدالت کا ہوگا۔

وفاقی حکومت کو پابندی لگانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ایک ڈیکلریشن (بیان حلفی) جاری کرنا ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی خود مختاری یا سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے اورڈیکلریشن کے پندرہ دن کے اندرریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجنا ہوگا۔

ریفرنس بھیجے جانے کی صورت میں پی ٹی آئی پر پابندی کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

The post سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟ جانیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xLoRGiX
Previous Post Next Post

Contact Form