وفاقی وزارت تعلیم کا 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایمرجنگ ٹیکنالوجی ایجوکیشن پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے اور پاکستان کو عالمی آئی ٹی مرکز میں تبدیل کرنے کی کوشش کے سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم تاریخی منصوبہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد اسکول کے بچوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں جدید ترین مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 350 اسکولوں میں “ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز” قائم کیے جائیں گے، یہ پراجیکٹ پاکستان کو آئی ٹی کی عالمی منزل بنانے اور اپنے اقدام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ مراکز ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ ورچوئل رئیلٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس سے بچوں کو متعارف کرانے کے لیے ذریعت کے طور پر کام کریں گے اور انہیں اس تیزی سے ڈیجیٹل منظر نامے کے لیے تیار کریں گے جس کا انہیں مستقبل کی کوششوں میں سامنا ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد آئی ٹی کے شعبے میں مہارت اور صلاحیت کو فروغ دینا، طلبہ کو ڈیجیٹل مستقبل کے لیے تیار کرنا، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی برآمدات اور صلاحیت بڑھانا اور پاکستان کو آئی ٹی کی عالمی منزل بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنگ ٹیکنالوجی مراکز کو دو سہولیات میں تقسیم کیے جائیں گے، یہ منصوبہ پاکستان کے آئی ٹی منظرنامے میں انقلاب برپا کرنے اور ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ اس منصوبے کو اعلیٰ تربیت یافتہ 175 ٹیک فیلوز کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

The post وفاقی وزارت تعلیم کا 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aKeb9ZE
Previous Post Next Post

Contact Form