سندھ میں غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم

  کراچی: سندھ حکومت نے حیدرآباد سلنڈر دھماکہ میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کے احکامات پر صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی کو فوری طور پر شہروں سے باہر منتقل کیا جائے، ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپیکشن کی جائے اور غیر معیاری سلنڈرز ضبط کئے جائیں اور تمام دکانوں کو وفاقی حکومت کی طے شدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایل ایم جی اور ایل پی جی کی دکانیں مصروف بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں، تمام ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کا معائنہ کریں اور ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔

 

The post سندھ میں غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/a1BdQoP
Previous Post Next Post

Contact Form