بلوچستان کے بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دستی بم حملہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔
The post کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QlRDYoc