آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

رشتے داروں کے ساتھ حد سے زیادہ تعلقات استوار کرنے کے باعث پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

جلد بازی میں کئے گئے فیصلے آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں اپنے دوستوں کی تعداد محدود رکھیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اپنی سوچوں کے دائرہ کار کو وسیع کر کے آج کا دن گزاریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

جلد بازی کے معاملات سے خود کو دور رکھیں ہر وقت خود کو لاحاصل سوچوں میں الجھائے رکھنا نقصان کا باعث ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کاروباری سلسلے میں بنائی گئی کوئی پالیسی کامیاب ثابت ہو سکتی ہے اولاد کی جانب سے محتاط رویہ اپنائیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مای کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں پر نظر رکھیں ہر وقت سوچوں میں ڈوبے رہنے سے معاملات ہرگز حل نہ ہوں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مایوسی کے خودساختہ ماحول سے خود کو باہر نکال کر آئوٹنگ کا پروگرام بنائیں نتائج نہایت خوش گوار نکلیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

رکے ہوئے کام حل ہونے کا دن ہے اپنے ماتحت لوگوں کو ذرا دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ عشق ومحبت کے معاملات آپ کی منشا کے مطابق حل ہوں گے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

خرید و فروخت کے حوالے سے آج کا دن بہتر ہے کوئی بھی پراپرٹی خریدنے میں فائدہ حاصل ہو گا البتہ شریک حیات کے ساتھ محتاط رویہ اپنائیے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کاروباری معاہدہ آپ کی سوچ کے مطابق طے پا جائے گا البتہ عشق و محبت کے معاملات میں سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے طبیعت بوجھل پن کا شکار ہو سکتی ہے لہٰذا خود کو فارغ رکھنے کی بجائے مصروف رکھیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کچھ نام نہاد دوست آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں لہٰذا ان سے دور رہیں تاکہ آپ کا زیادہ نقصان نہ ہو سکے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4KDdUfH
Previous Post Next Post

Contact Form