ٹی20 ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں نیپا کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

کنگزٹاؤن: ٹی20 ورلڈکپ میں آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو جیتنے کیلئے 116 رنز کا ہدف دیدیا۔

کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

تین میچز میں کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ نیپال ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کیلئے جیت کیلئے کوشش کریگی۔

یاد رہے کہ آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یوگنڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، تیسرا میچ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جبکہ آج کا چوتھا میچ انگلینڈ اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The post ٹی20 ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں نیپا کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yUW0htp
Previous Post Next Post

Contact Form