فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پر شروع نہیں ہوئی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ یہ تاثر دیا گیا جیسے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کا آغاز میری شکایت پر کیا گیا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نہ ہی میں نے توہین عدالت کی کارروائی چلانے کے لیے کوئی شکایت کی اور نہ ہی میں نے کوئی رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 سے مجھے تضحیک آمیز مہم کا سامنا ہے، خط لکھنے کا مقصد یہ بات ریکارڈ پر لانا ہے کہ اس تاثر کو زائل کیا جائے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پر شروع ہوئی ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ میرے خلاف جس قدر تضحیک آمیز یا جھوٹی مہم چلائی جائے میں کسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کی رائے نہیں رکھتا۔

The post فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fDPw67O
Previous Post Next Post

Contact Form