آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اچانک کھوئی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے دوستوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔ رشتہ داروں سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہر کام میں بے صبری کا مظاہرہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے دوستوں سے فائدے کی امیدہرگز نہیں ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر وقت نت نئی سوچوں کا دماغ پر غلبہ رہے گا جس کے باعث دماغ فضول سوچوں کی آماجگاہ بنا رہے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروباری سلسلے میں کوئی پالیسی جو آج سے کچھ عرصہ پہلے بنائی تھی کامیاب ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے حالات آپ کے موافق ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اچانک زر و مال ملنے کی توقع رکھی جا سکتی ہے کوئی ایسی رقم جو واپس ملنا مشکل تھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کے کاموں میں نفع حاصل ہو سکتا ہے البتہ ملازمت سے تعلق رکھنے والے حضرت یہ وقت سوچ بچار کے ساتھ گزاریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دوستوں کے ساتھ آئوٹنگ کا پروگرام بن سکتا ہے جس کے باعث شریک حیات سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنی اولاد پر کڑی نظر رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ کی اولاد آپ کی بدنامی کا باعث بن جائے نزدیکی سفر فائدہ مند ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

سوچ بچار کے ساتھ وقت گزاریں جلد بازی سے کئے گئے فیصلے آپ کو پچھتانے پر مجبور کر سکتے ہیں لہٰذا جو بھی قدم اٹھائیں انتہائی سوچ کر اٹھائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ایک بار پھر آپ حالات کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں وقت کو بدلتے دیر نہیں لگتی لہٰذا صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاست میں دلچسپی رکھنے والے حضرات آج اپنے من پسند کاموں کو انجام دے سکیں گے دوستوں کی وجہ سے گھریلو سکون خراب ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

شریک حیات کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے اپنے من پسند ہوٹل یا کسی پارک میں اچھا وقت صَرف کر سکیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sXzjZrF
Previous Post Next Post

Contact Form