شہباز شریف نے کے پی اسمبلی میں ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے پررہنماؤں کو قانونی کارروائی کا ٹاسک دے دیا

 اسلام آباد: نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے لیگی رکن اسمںبلی ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا اور انہیں اسلام آباد بلا کر ان سے ملاقات کی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کی شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین بھی موجود اور نامزد وزیراعظم نے ان کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انھیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نامزد وزیراعظم نے کہا کہ آپ قوم کی بہادر بیٹی ہیں، ہمیں آپ کی بہادری پر فخر ہے، پوری قوم اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیرمقام اور دیگر رہنماؤں کو ثوبیہ شاہد پر حملے کے کیس میں قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا اور پارٹی کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی۔

The post شہباز شریف نے کے پی اسمبلی میں ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے پررہنماؤں کو قانونی کارروائی کا ٹاسک دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rU6CdP0
Previous Post Next Post

Contact Form