کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری روک سکتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم اس کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری روک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہا لہٰذا افغانستان کو بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے فراہم راہداری بند کرسکتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ سرحدپار سے دہشتگردی بہت بڑھ چکی، ٹی ٹی پی نےاحسان کیا اور آپ شکرگزار ہیں تو ان کو روکیے، ہمسایہ ملک کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے، طاقت آخری حربہ ہے۔ افغانستان دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم تجارتی راہداری کیوں فراہم کریں؟
The post افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری روک سکتے ہیں، وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/X0bwiDK