حمل:
21مارچ تا21اپریل
مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو گا۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
آج آپ اپنے آپ کو کسی معاملے میں نہ الجھائیں کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کوئی بھی کام بہتر طریقے سے نہ کر پائیں گے دوسرے الفاظ میں آپ ڈبل مائینڈڈ رہیں گے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد خرید وفروخت کریں اپنے کی تلخی کو کم کر دیں تاکہ گھریلوں خوشیوں میں اضافہ ہو سکیں نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
خانگی امور انجام دیتے ہوئے محتاط رہیں لین دین کے معاملات انجام دینے کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے مذہبی امور کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں اگر آپ نے ہمارے مشورے کو قبول نہ کیا تو یہ جذباتیت آپکو لے ڈوبے گی۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اپنے فیصلے دل سے کرنے کی بجائے دماغ سے کیجئے جلد بازی میں کئے گئے فیصلے بعض اوقات پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں دوستوں سے وابستہ توقعات پوری ہوں گی۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہ ہیں ‘ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں ۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی نہ لیں سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہوسکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
پلاٹ یا مکان کے کسی جھگڑے میں بہت زیادہ ملوث نہ ہو اس طرح آپ کچھ حاصل نہ کر سکیں گے کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ معاہدہ طے ہو سکتا ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ہمارے سابقہ دئیے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکیں عشق و محبت کے معاملات میں جلد بازی ہرگز نہ کریں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
محبوب سے وفاداری کی امید آج کے دن نہ ہی رکھیں تو بہتر ہے بظاہر خوبصورت نظر آنے والی چیزوں کو نظر انداز کر دینا ہی بہتر ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Gs6o0vg