غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیرس میں مذاکرات جاری ہیں، رپورٹ

پیرس: غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی گرفتار شہریوں کی رہائی کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مذاکرات جاری ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی اور غیرملکی گرفتار افراد کی رہائی کے لیے پیرس میں مذاکرات جاری ہیں اور اس کے لیے یہ انتہائی سنجیدہ کوشش ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے نام اور شہریت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کے ساتھ قطر، مصر اور امریکا کے الگ الگ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کی جانب پیش رفت کے لیے مثبت اشارے ملے ہیں اور دوسری جانب مصر کی القاہرہ ٹی وی نیوز نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی عہدیداروں نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کرنے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی قیادت میں اسرائیلی وفد پیرس پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2023 کے آخر میں جنگ بندی کے دوران حماس کی حراست میں موجود اسرائیلیوں میں سے 100 سے زائد کو رہا کردیا گیا تھا اور اس کے جواب میں اسرائیل نے 240 فسلطینیوں کو آزاد کردیا تھا۔

 

The post غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیرس میں مذاکرات جاری ہیں، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Fn6zbTY
Previous Post Next Post

Contact Form