منگھوپیر میں نوجوان لڑکی کی پراسرار طور پر پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: منگھوپیر گلشن ضیا میں گھر سے نوجوان لڑکی کی پراسرار طور پر پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔  

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ شگفتہ کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا لڑکی گھر میں اکیلی تھی اور باہر کا گیٹ بھی کھلا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید چھان بین جاری ہے جبکہ عباسی اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کی لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔

The post منگھوپیر میں نوجوان لڑکی کی پراسرار طور پر پھندا لگی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9RbYWhs
Previous Post Next Post

Contact Form