کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ دار کو نامعلوم افراد نے بیوی کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں ملزمان نے بیوی کے سامنے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، مقتول اپنے سسرالی رشتے داروں کے گھر آیا تھا ، مقتول ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن اور 2 بچوں کا باپ تھا جسے سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے ایک نمبر ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 35 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ریحان اپنی اہلیہ کی خالہ کے گھر آیا تھا اور جب وہ واپس اپنے گھر سرجانی کنیز فاطمہ جانے کے لیے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جنھیں دیکھ کر ریحان نے اہلیہ کو گھر کے اندر دھکا دیا اور پھر اسی دوران گولی چلنے آواز آئی جس کے بعد ریحان زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا۔
مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن سیکٹر سے تھا جو کہ یوسی تھری کا جوائنٹ انچارج اور کیبل کا کام کرتا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ بھی جناح اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ریحان ایم کیو ایم پاکستان کا ذمہ دار ساتھی تھا، مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ 2 افراد آئے جنھون ںے فائرنگ کی تھی جبکہ مقتول ریحان سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی
شیخ عبداللہ نے مزید بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا ہے جس میں اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کی گئی اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والے ہمارے زمہ دار کے والد ہیں۔
شاہ فیصل میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر تحیقیقات کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سمیت ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے ۔
The post کراچی میں ایم کیو ایم کا عہدیدار بیوی کے سامنے قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l2kqbhy