سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

  کراچی: ڈیفنس خیابان شمشیر کے قریب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں ، کار میں ان کا بیٹا بھی سوار تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  کی گاڑی کو عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں اور انھیں فوری طبی امداد کے لیے کلفٹن میں قائم نجی اسپتال  لے جایا گیا۔

FEHMIDA-MIRZA-ACCIDENT-1

واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جبکہ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ ان کا بیٹا بھی موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر جب پولیس پہنچی تو وہاں دونوں گاڑیاں موجود نہیں تھیں اور معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ دونوں گاڑیاں اسپتال روانہ ہوچکی تھیں جس پر پولیس نجی اسپتال پہنچ گئی ۔

fehmida-mirza-accident

پولیس کے مطابق فہمیدہ مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے اسپتال میں پولیس کو بتایا کہ ہماری گاڑی کو عقب سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کی وجہ سے والدہ زخمی ہوئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

The post سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HaoMtd1
Previous Post Next Post

Contact Form