آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ملازمت کرنے والے احباب عجیب و غریب حالات سے دوچار ہو سکتے ہیں لہٰذا اپنے مزاج کو قابو میں رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں کسی سے بھی نہ الجھیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج آپ ذہنی طور پر کافی فریش رہیں گے آج آپ اپنے ذاتی منصوبو ںپر عمل درآمد نہ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے البتہ آمدنی معقول رہے گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو برؤے کار لاکر اس موقعہ سے استفادہ کرنیکی کوشش کی تو پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

گھریلو حالات پُرسکون رہیں گے اپنے اس دوست سے ہوشیار رہیں جو ظاہر طور پر آپ کی ہاںمیں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور درپردہ آپ کو غلط راستے پر چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بسلسلہ تعلیم مقاصد بہت حد تک پورے ہو سکتے ہیں کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ طویل المیعادمعاہدہ ہو سکتا ہے سیاسی و سماجی کارکن عروج حاصل کر سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہمارے سابقہ دئیے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکیں عشق و محبت کے میدان میں جلد بازی نہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کھانسی، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو سکے ۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کوئی دیرینہ دشمن کھل کر سامنے آسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا کاروبار بھی متاثر ہو سکتا ہے لہٰذا اس آستین کے سانپ کا پتا لگائیں تاکہ آپ بچ سکے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے گھریلو حالات بہت تیز رہیں گے شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے ہمہ وقت مستعد رہے گی آج آپ خوش دکھائی دیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کسی کو بھی رقم بصورت قرض نہ دیں وصولی ہونے کا امکان بہت کم ہے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں کسی نزدیکی سفر کا نتیجہ بہت شاندار ثابت ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں کسی بھی قسم کا فیصلہ جلد بازی میں ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jqkhFNc
Previous Post Next Post

Contact Form