شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث  تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

The post شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zDI36H0
Previous Post Next Post

Contact Form