اسلام آباد: وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمونے میں پایا جانے والا وائرس جینیاتی طور افغانستان میں موجود وائرس سے مماثلث رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور اور بلوچستان کے علاقے پشین کے سیوریج میں پولیو وائرس کے شواہد پائے گئے تھے۔
The post پشاور اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Qnr5XeJ