حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث معروف کار ڈیلر کے فلیٹ سے بڑی تعداد میں ڈالرز اور پاکستانی روپے تحویل میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی کی جانب سے خالد بن ولید روڈ پر واقع شیخا ہائٹس پر عزہز شیخ نامی شخص کے فلیٹ پر مارا گیا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ڈالرز اور پاکستانی کرنسی تحویل میں لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں کی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے مالک امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں، چندروز قبل بھی ایف آئی اے نے 4 کارشوروم مالکان کو نوٹسز جاری کیے اور مذکورہ کار شوروم مالکان کو تمام دستاویزات کے ساتھ طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ امپورٹڈ کاروں کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کیا جارہا ہے۔

The post حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YDiGFeX
Previous Post Next Post

Contact Form