پسنی میں کشتی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو ماہی گیر جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پسنی میں کشتی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو ماہی گیر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں واقع شمال بندن کے سمندر میں کشتی پر پہاڑی تودہ گر گیا۔

لیویز حکام کے مطابق پہاڑی تودے تلے دب کر مچھلی کے شکار میں مصروف دو ماہی گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کشتی مکمل تباہ ہوگئی۔

ماہی گیروں کی لاشوں کو سمندر سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post پسنی میں کشتی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو ماہی گیر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nzD20wc
Previous Post Next Post

Contact Form