داماد جیسا ہے میرا: شاہ رخ خان کا ویرات کوہلی پر تبصرہ

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں اپنا داماد کہہ دیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں’۔

مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اُن کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دُعا کرتا ہوں’۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا’۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر موقع ملے تو وہ اسکرین پر کس کرکٹر کا کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے فوراً کوہلی کا نام لیا تھا۔

The post داماد جیسا ہے میرا: شاہ رخ خان کا ویرات کوہلی پر تبصرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pa8WvXJ
Previous Post Next Post

Contact Form