آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے۔ راستے کی دیواروں کی فکر نہ کریں بلکہ آج آپ وہی کریں جس کا پروگرام کئی عرصے سے آپ نے بنا رکھا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار کی گرتی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو بہت حد تک پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ مشترکہ بزنس کرتے ہیں تو پھر خود پر سے احساس کمتری کا لبادہ اتار کر شریک کار کے دوش بدوش چلتے رہئے تاکہ اسے بھی آپ کی اہمیت کا احساس ہو سکے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

سیاست سے وابستہ افراد کیلئے زیادہ اچھا ٹائم نہیں وقت آپ کا ساتھ ہرگز نہ دے سکے گا اور آپ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات کاروبار میں تبدیلی کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے اردگرد کا جائزہ غور سے لیتے رہئے ہو سکتا ہے آپ کا کوئی قریبی عزیز یا دوست ہی آپ کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ ہوشیار رہیں اور اپنی آنکھیں کچھ وقت کھلی رکھیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں محتاط رہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تعلیمی مسائل بخوبی طے پا سکتے ہیں، محبوب کی غلط فہمی بہت حد تک دور ہو سکتی ہے، کسی مقتدر شخصیت کی مدد کے سبب شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کسی کو بھی رقم بصورت قرض نہ دیں وصولی کا امکان بھی بہت کم ہے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

نئی ملازمت کے خواہشمند اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو صحیح طور پر بروئے کار لے آئیں تو کاروبار کی پوزیشن خاصی مضبوط ہو سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ہم حالات کا تجربہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دینگے کہ واقعات اگر غلط رخ اختیار بھی کر جائیں تو صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ حالات بفضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ بہادر اور نڈر انسان ، بے پناہ قوت ارادی کے مالک ہونے کی وجہ سے دشوار گزار راستے بھی آپ کیلئے باعث تشویش نہیں بنتے اسکے باوجود آپ ہوشمندی اختیار کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ لاپرواہی نہ برتیں ورنہ بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صحت کی طرف سے محتاط رہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/g6R8Vxa
Previous Post Next Post

Contact Form