6 سالہ برازیلین بچی کے اغوا کا ڈراپ سین، پاکستانی باپ ملوث نکلا

 لاہور: ڈسکہ پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی میگن برگس کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا۔ 

تفصیلات کے  مطابق ماجرا کلاں کا رہائشی عبدالرحمن 13 برس قبل بذریعہ ڈنکی بیرون ملک گیا تھا جہاں پر اس نے برازیلین نیشنل خاتون سے تعلقات استوار کیے جن سے میگن برگس پیدا ہوئی۔

پولیس کے مطابق 5 سال قبل عبدالرحمان اور برازیلین خاتون میں علیحدگی ہو گئی، مقامی قوانین کے تحت بچی ہفتہ میں 5 دن ماں کے پاس رہتی اور 2 دن والد کے پاس رہتی تھی اور 20 اگست 2023 کو عبدالرحمن بچی کو والدہ سے مستقل چھیننے کے لیے میگن برگس کو لیکر پاکستان آگیا۔

پولیس نے بتایا کہ والد نے بچی کو اپنے والدین کے پاس ماجرہ کلاں تحصیل سمبڑیال چھوڑا اور مورخہ 27اگست کو واپس چلا گیا۔ مورخہ 25اگست کو عبد الرحمن نے بچی کی والدہ کو بذریعہ فون بتلایا کہ کسی نے بچی کو پارک سے اغوا کر لیا ہے۔

حقیقت کا رنگ دینے کیلیے عبد الرحمن نے تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ میں 26اگست کو مقدمہ 4297/23 بجرم 363 ت پ درج کروایا، بچی کی والدہ نے برازیل ایمبیسی واقع میونخ جرمنی میں کونسلیٹ جنرل کو بچی کے اغواء کے بارے میں بتایا۔

جرمن ایمبیسی نے پاکستان میں برازیل ایمبیسی واقع اسلام آباد کو بذریعہ ای میل درخواست کی کہ بچی کو بازیاب کروایا جائے، جس پر ڈپٹی ہیڈ آف میشن برازیل ایمبیسی نے بچی کی برآمدگی کے بارے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو مراسلہ لکھا۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سر کل سمبڑیال اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو بچی کی بازیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جنہوں نے کو نسلر آفیسر برازیل ایمبیسی اسلام آباد کے ہمراہ بچی کو مورخہ 03.09.23 کو عبد الرحمن کے والد کے گھر سے بازیاب کر کے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے۔

The post 6 سالہ برازیلین بچی کے اغوا کا ڈراپ سین، پاکستانی باپ ملوث نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0LK6qlm
Previous Post Next Post

Contact Form