‘جوان’ کی شاندار کامیابی، شاہ رخ خان کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کی شاندار کامیابی پر اپنے مداحوں کے لیے ‘بائے 1 گیٹ 1′ یعنی ایک ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ نے بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے، جس میں سے فلم ‘جوان’ نے 576 کروڑ روپے صرف بھارت سے کمائے۔

اس شاندار کامیابی پر کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خاص آفر کا اعلان کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘بھائی کو، بہن کو، دشمن کو، یار کو اور یقیناً اپنے پیار کو ‘جوان’ دِکھائیں’۔

اداکار نے کہا کہ ‘چاچا، چاچی، ماما، مامی، پھوپھا، پھوپھی یعنی پورے خاندان کو ‘جوان’ دکھائیں کیونکہ سب کے لیے ایک کے ساتھ ایک ٹکٹ مفت کی پیشکش ہے’۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘تو کل سے اپنے پیار، یار اور خاندان کے ساتھ فلم ‘جوان’ دیکھیں’.

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے نینتھارا کے کردار کو ‘حیرت انگیز’ قرار دیدیا

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے دی گئی پیشکش سے صرف بھارت میں موجود مداح ہی فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

The post ‘جوان’ کی شاندار کامیابی، شاہ رخ خان کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3QJYVRZ
Previous Post Next Post

Contact Form