غزہ کی پٹی میں بم دھماکا، 6 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی میں ایک بم دھماکے میں 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا ایک ریلی کے دوران ہوا۔ اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں نوجوانوں  کی بڑی تعداد شریک تھی۔ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بم قریبی فوجی چوکی پر پھینکنے کے لیے لایا گیا تھا جو حادثاتی طور پر پھٹ گیا۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نزاک ہے ۔شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

The post غزہ کی پٹی میں بم دھماکا، 6 فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hvgJtF
Previous Post Next Post

Contact Form