کراچی میں ٹریفک حادثہ، 2 خواتین جاں بحق 1 شخص زخمی

  کراچی: لانڈھی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ لانڈھی کے علاقے فردوس کالونی میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی فردوس کالونی میں آمنہ انڈسٹریز کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں اور زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 50 سالہ روبیہ ناز زوجہ قمرالزمان اور 52 سالہ آصفہ زوجہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والا 47 سالہ کاشف ولد شفیق ہے جو جاں بحق ہونے والی آصفہ کا شوہر ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچ گئی۔

The post کراچی میں ٹریفک حادثہ، 2 خواتین جاں بحق 1 شخص زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RNwfnM8
Previous Post Next Post

Contact Form