جی20 اجلاس کیلئے جوبائیڈن کی آمد، مودی نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں جی20 سربراہی اجلاس کیلئے آئے امریکی صدر جو بائیڈن کا پرتپاک استقبال کیا تاہم میڈیا نمائندوں کو ملاقات کی کوریج سے روک دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق G-20 جیسے اہم سربراہی اجلاسوں کے موقع پر رہنماؤں کی ملاقات تک میڈیا کی رسائی کو ہمیشہ سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے تاہم ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ اس پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی جائے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ جون میں نریندر مودی کے سرکاری دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے واشنگٹن میں امریکی نامہ نگاروں کی جانب سے ایک سوال لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ جبکہ عمومی طور پر نریندر مودی غیرملکی میڈیا سے سوالات نہیں لیتے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے امریکی صدر کو بھارت لے جانے والے طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آزاد صحافت امریکی جمہوریت کا ستون ہے اور وہ جوبائیڈن کی ملاقات تک میڈیا نمائندوں کی رسائی کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم طیارے کی بھارت میں لینڈنگ کے بعد صدر جوبائیڈن کو بھارتی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو جانے سے روک دیا گیا۔

 

The post جی20 اجلاس کیلئے جوبائیڈن کی آمد، مودی نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UxkZpIH
Previous Post Next Post

Contact Form