بیٹی کی پیدائش کے تیسرے روز معلوم ہوا کہ اُسکے دل میں سوراخ ہیں، بپاشا باسو

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بپاشا باسو اپنی بیٹی کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں۔ 

حال ہی میں بپاشا باسو نے ساتھی اداکارہ نیہا دھوپیا کو ویڈیو لنک کے زریعے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش اور ماں بننے سے متعلق اپنے تجربے پر گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

انٹرویو کے دوران بپاشا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی ’دیوی‘ کے دل میں سوراخ تھے جس کی 3 ماہ کی عمر میں سرجری بھی ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا والدین بننے کا سفر ایک مشکل سفر ثابت ہوا کیونکہ ان کی بیٹی کی پیدائش کے 3 دن بعد انہیں معلوم ہوا کہ اس کے دل میں 2 سوراخ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس بات کو کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ بپاشا کا کہنا تھا ان کے شوہر کرن سنگ گروور اس بات کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھے کہ ان کی بیٹی کی 3 ماہ کی عمر میں دل کی سرجری ہوگی۔

بپاشا نے بتایا کہ وہ اور کرن اس وقت یہ بھی نہیں جانتے تھے VSD ( وینٹریکیولز سیپٹل ڈیفیکٹ) کیا ہے، ہم ایک مشکل وقت گزار رہے تھے۔


View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

بپاشا کے مطابق ’بیٹی کی پیدائش کے بعد شروع کے 5 ماہ ان کیلئے بےحد مشکل رہے ڈاکٹرز کا کہنا تھا ہمیں ہر ماہ دیوی کا اسکین کروانا پڑے گا تاکہ پتہ چل سکے کہ سوراخ خود سے ٹھیک ہو رہا ہے یا نہیں ڈاکٹرز نے دیوی کے دل کے سوراخوں کو خطرناک قرار دیا تھا اس ہی لئے 3 ماہ بعد سرجری کا کہا تھا۔‘

بپاشا اپنی بیٹی کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ انہوں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا انہیں پورا یقین تھا کہ اگر ان کی بیٹی کا صحیح جگہ اور صحیح وقت پر کروایا جائے تو وہ ضرور ٹھیک ہو جائے گی اور دیوی کی صحت اب بہتر ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

بپاشا نے ایسی مشکل صورتحال سے گزرنے والی ماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچے کیلئے سرجری کا فیصلہ لینے میں دیر نہ کریں اور خود کو مضبوط رکھیں۔

یاد رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگ گروور 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے ہاں شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

The post بیٹی کی پیدائش کے تیسرے روز معلوم ہوا کہ اُسکے دل میں سوراخ ہیں، بپاشا باسو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1EaD04L
Previous Post Next Post

Contact Form