کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سعدی احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں انکوائری اور مقدمات پہلے سے درج ہیں، ملزم پر کراچی سے ایران کے راستے شہریوں کو ملازمت کیلئے عراق بھیجنے کا الزام ہے۔
جعلسازگروہ شہریوں کو زیارت کے بہانے ایران لے جاتا ہے جہاں عراق کے جعلی ویزے فراہم کیے جاتے۔ ملزمان حافظ آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے شہریوں سے جعلسازی میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ایران میں شیخ انصاری نامی ایجنٹ عراق کے جعلی ویزے فراہم کرتا ہے، ملزم سعدی احمد ہفتے کی دوپہر حافظ آباد سے 35 افراد کو لے کر ٹرین سے کراچی پہنچا تھا۔
ایف آئی اے کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کر کے گرفتار کیا، جعلسازی کا شکار بیشتر افراد رفو چکر ہوگئے، پکڑے گئے 6شہریوں کوگروہ سے لاتعلقی کی بناء پر رہاکردیاگیا۔
The post پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GW7zQHh