آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گھریلو حالات متاثر ہو سکتے ہیں آپ انتہائی صبر و تحمل کیساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کریں تاکہ صورت حال زیادہ نہ بگڑ سکے انشا اللہ الجھے ہوئے مسائل کا حل خود بخود نکل آئیگا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی پرانی عادت کو بدل ڈالیں ماضی میں بھی آپ کی زندگی میں زہر ان لوگوں نے گھولا جن پر آپ کو بہت ناز تھا شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج کا دن آپ سے بڑی سخت جدوجہد اور ذہانت کا طلبگار ہے گزشتہ آپ نے بہت کچھ حاصل کیا گو کہ شدید قسم کی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا ان گنت رکاوٹیں سنگ راہ بنتی رہیں گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مذہبی خیالات درست ہو سکتے ہیں مقدمہ بازی سے حتی الامکان پرہیز کیجئے کوشش یہی کریں کہ کسی بھی طرح مخالفین سے صلح ہو جائے دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

چندنام نہاد دوست آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو گا کہ بُرے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا لہٰذا محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنی بے مقصد سوچوں کو اپنا من پسند نتیجہ بخش کر مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب جانا عقلمندی تو نہیں بندا خدا اپنا حال تودرست رہنے دو اور جوچانسز مل رہے ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھائیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشاء جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے نئی ملازمت ملنے کے امکان روشن ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کوئی بھی کام بڑوں کی اجازت کے بغیر نہ کریں بلکہ ہر معاملے میں ان کی رائے کو اہمیت دیں جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجئے دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیے صحت جسمانی بھی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں گھریلو ماحول خاصا خوشگوار رہے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کوئی نیا کام ہرگز نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ جو کام آپ کے ہاتھوں میں ہیں یہی تکمیل تک پہنچ جائیں کیونکہ آپ کے پرانے مخالف آپ کیخلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کا ذہن فضول سوچوں میں الجھ سکتا ہے مزاج بھی قدرے رنگین رہے گا ہر خوبصورت چیز کو اپنا سمجھنے کی غلطی بھی نہ کریں حسن پرستی کا جذبہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/umY58SQ
Previous Post Next Post

Contact Form