قرض دار مصری نے 5 بچوں سمیت بیوی کو گولی ماردی

قاہرہ: دارالحکومت کے جنوب میں واقع جیزہ گورنری میں ایک مصری شخص نے اپنی بیوی اور 5 بچوں کو گولی مار دی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت 45 سالہ احمد النون کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے گھریلوں پریشانیوں کے نیتجے میں اہلخانہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے 22 سالہ بڑا بیٹا ہلاک ہوگیا۔

جیزہ میں سیکیورٹی سروسز کو الوراق علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار دی ہے۔ احمد کے سب سے چھوٹے بچے کی عمر 4 سال ہے۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے احمد کو اپنے 22 سالہ بڑے بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھا ہوا پایا۔ احمد نے بھاگنے کی کوشش نہیں کی جبکہ ساتھ ہی اس کی بیوی اور باقی 4 بچے فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی حالت میں تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق احمد نے جرم کا اعتراف کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ گھریلو اخراجات اور قرضوں کے دوران اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے غصے میں آکر اہلخانہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

The post قرض دار مصری نے 5 بچوں سمیت بیوی کو گولی ماردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GW5Br8j
Previous Post Next Post

Contact Form