آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گزشتہ آپ نے کافی غلطیاں کیں اور پھر خود ہی اس کی سزا بھگتی ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ان غلطیوں سے آپ کوئی سبق لیتے تاکہ پھر اعادہ نہ ہوتا لیکن شاید آپ فطرت سے مجبور ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کرلیں تو کامیابی ہو سکتی ہے غیر شادی حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سود مند ثابت نہ ہو سکے گا آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی مشترکہ کاروبار فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بہ سلسلہ کاروبار کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے مخالفین کی سازشوں کا سد باب قبل از وقت کرلیجئے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ اپنے اخلاق و برتاؤ کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوا بنا لیجئے سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آ پ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے سفر کا ارادہ فی الحال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آسکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہ ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

محبوب سے مراسم مزید مضبوط ہو سکتے ہیں اولاد سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں دوسروں کو دی ہوئی رقوم واپس مل سکتی ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

زیادہ نہ سوچیں اس طرح تو مسائل حل نہ ہو سکیں گے راہ چلتے اور گاڑی چلاتے محتاط رہ لیں نزدیکی سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہو سکتا ہے کوئی انعامی لاٹری یا انعام لگ جائے اور مفت کی دولت آپ کے ہاتھ آجائے گھریلو امور نہایت خوش اسلوبی سے طے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آج کا دن آپ بہت مصروف رہیں گے بزرگان روحانی سے بھی خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا آج آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oB9PFg
Previous Post Next Post

Contact Form