فیفا وومن ورلڈ کپ؛ سڈنی کا ہاربر برج فٹ بال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

سڈنی: آسٹریلیا میں فیفا وومن فٹبال ورلڈ کپ کے دوران سڈنی کا ہاربر برج شائقین کا محور بنا ہوا ہے۔

سڈنی ہاربر برج پر دن سے رات گئے تک میلہ لگا رہتا ہے جہاں پر سیاح خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے ہیں۔

sydney 2

فٹ بال شائقین عالمی شہرت یافتہ تاریخی مقام پر جمع ہوتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

sydney 3

سڈنی ہاربر برج کے سحر میں گم سیاح صبح سے رات تک سارا وقت یہاں گزار دیتے ہیں۔

sydney 4

1932 میں بنایا گیا ہاربر برج دنیا کے محراب والے پلوں میں ایک منفرد تخلیق ہے۔

sydney 5

فیفا وومن ورلڈ کپ انتظامیہ کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد فٹ بال شائقین سڈنی ہاربر برج دیکھنے آ چکے ہیں۔

sydney 6

سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہاربر برج عشق و محبت کے جذبات ابھارنے کا مقام ہے جہاں سے جانے کا دل نہیں چاہتا۔

sydney 7

سڈنی ہاربر برج آنے والے افراد کروز اور فیری کے ذریعے سڈنی پراماتا کے دریا ، بین الاقوامی معیار کے زو کی سیر کرتے ہوئے سڈنی اوپرا ہاوس کے شاندار نظارے سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

sydney 8

ہیڈ آف فیفا وومن ورلڈ کپ ریہانن مارٹن کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد سے دنیا بھر کی قوموں اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے اور مخلتف ثقافتی رنگ ایک جگہ پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

The post فیفا وومن ورلڈ کپ؛ سڈنی کا ہاربر برج فٹ بال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5KUlu92
Previous Post Next Post

Contact Form