کراچی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق

  کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعہ میں ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی برکت جنرل اسٹور کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے واقعہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 25 سالہ مہک زوجہ کامران اور بیٹی کی شناخت 8 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھر میں بجلی کے سوئچ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

The post کراچی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EibNeg2
Previous Post Next Post

Contact Form