پرتھ: آسٹریلیا کےمغربی ساحل پر راہ بھٹک کر پھنس جانے والی 100 سے زائد وھیل میں سے 50 ہلاک ہوچکی ہیں جبکہ ماہرین بقیہ وھیل کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔
پائلٹ وھیل کا ایک بڑا غول راستہ بھٹک کر ساحل کی ریت میں آپھنسا تھا اور ماہرین پرامید ہیں کہ وہ بچ چانے والی 45 وھیل کو دوبارہ پانی کے حوالے کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ یہ مقام پرتھ سے 400 کلومیٹر دور واقع ہے جسے چینیس ساحل کہا جاتا ہے۔
رات کے وقت ایک کے بعد ایک وھیل یہاں آکرمقید ہوگئیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے عملے اور رضاکاروں نے وقت پر پہنچ کر انہیں بچانے کی کوششیں کیں جو بے سود ثابت ہوئیں۔ ماہرین اتنی بڑی تعداد میں وھیل کے پھنسنے کی وضاحت کی تلاش میں ہیں۔ دنیا بھر میں ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ خیال ہے کہ بڑے پنکھ والی پائلٹ وھیل ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں اور یوں تعاقب میں ہی ایک جگہ آکرمقید ہوچکی ہیں۔
پارکس اور وائلڈ لائف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے پاس تربیت یافتہ رضاکاروں کی کمی ہے۔ ایک جانب تو خود ان کی حفاظت یقینی بنانی ہے تو دوسری جانب وھیل کو بھی بچانا ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔
آخری اطلاعات تک ان وھیل کو بچانے کی کوششیں جاری تھیں۔
The post ساحل پر پھنسی درجنوں وھیل کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/daXc1Qx