آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آمدنی بھی معقول ہو سکتی ہے لیکن آپ اس آمدنی کو بھی کاروبار میں لگا دیں گوکہ بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا البتہ کاروبار کی بنیادیں بہت زیادہ مضبوط ہو سکتی ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپ کا محبوب اب راہ راست پر آچکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کی خواہش جائز اور باعزت طریقہ سے پوری ہو جائیگی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج آپ کو ایسے افراد سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جو کافی عرصہ سے ملک سے باہر تھے کاروباری حضرات کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آسکتا ہے بہتر ہے غصے سے گریز کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کا کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں معمولی سی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھروسہ بھی نہ کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشاء جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سود مند ثابت نہ ہو سکے گا آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلبگار ہے کوئی بھی چیز بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے تفریح کے خوب مواقع میسر آسکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ چونکہ مذہبی انسان ہیں اس لیے حالات سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے اصول ہے جس طرح بھی وقت گزرتا ہے گزرتا رہے ہم آپ کے اس اصول کی تائید کریں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

دماغ پر فضول خیالات کا غلبہ رہے گا ذہنی انتشار بڑھتا نظر آرہا ہے خود کو جذباتیت سے آزاد رکھیں تاکہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ بہادر اور نڈر انسان ہیںدشوارگزار راستے بھی آپ کیلئے باعث تشویش نہیں بنتے اس کے باوجودآپ کو ہوشمندی کا درس دینگے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی کسی سے بھی الجھنے کی غلطی نہ کریں ورنہ بات بہت دور تک جا سکتی ہے نئے کاروبار کا آغاز شوق سے کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OcVw0A9
Previous Post Next Post

Contact Form