پاکستان کی سویڈن میں توہین قرآن کے ایک اور شرمناک فعل کی شدید مذمت

 اسلام آباد: پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کے ایک اور شرمناک فعل پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور فعل کی سخت مذمت کرتا ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی اشتعال انگیز کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور امتیازی سلوک کوممنوع قرار دیتا ہے۔ اسلامو فوبک واقعات نے دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان عالمی برادری سے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری مذاہب، عقائد اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا توقع ہے سویڈش حکام نفرت اور اشتعال انگیزی روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، تازہ ترین واقعے پر پاکستان کے تحفظات سے سوئیڈش حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

The post پاکستان کی سویڈن میں توہین قرآن کے ایک اور شرمناک فعل کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EmRoDjq
Previous Post Next Post

Contact Form