عالمی موسمیاتی ادارے نے بڑھتی گرمی سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا

سوئٹزر لینڈ: ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے درجہ حرات کی زیاتی کے پیش نظر ہیٹ ویو سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر اس ہفتے شدت اختیار کرنے والی ہے جس کی وجہ سے دل کے دورے اور دیگر وجوہات کیوجہ سے اموات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایم او نے بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ شمالی امریکہ، ایشیا، پورے شمالی افریقہ اور بحیرہ روم میں درجہ حرارت رواں ہفتے طویل عرصے تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہے گا کیونکہ ہیٹ ویو میں شدت بڑھتی جارہی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا اگرچہ زیادہ تر توجہ دن کے درجہ حرارت پر مرکوز ہوتی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت سے صحت سے متعلق بڑے خطرات منسلک ہیں بالخصوص کمزور افراد پأر مشتمل آبادی کے لیے۔

The post عالمی موسمیاتی ادارے نے بڑھتی گرمی سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BEc6O1s
Previous Post Next Post

Contact Form