آئی ایم ایف سے پاکستان کی مدد کیلیے پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، انٹونی بلنکن

  واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام پر کام جاری رکھے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

انہوں نے رقوم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

 

The post آئی ایم ایف سے پاکستان کی مدد کیلیے پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، انٹونی بلنکن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BUNyuP8
Previous Post Next Post

Contact Form