عید کے موقع پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

  کراچی:  عیدالاضحی کے موقع پر حکومت سندھ  نے  قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے عیدقرباں کے  موقع پر قیدیوں کی سزا میں 120 دن تک کی معافی دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کی سزا میں  کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس رعایت کا اطلاق اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، ڈکیتی یا ریاست کے خلاف سرگرمیوں  جیسے سنگین  مقدمات میں سزا پانےو الے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

The post عید کے موقع پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OEvim05
Previous Post Next Post

Contact Form