پی ٹی ائی کے سابق وزیر خیبرپختونخوا اور سٹی میئر گرفتار

سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد اور سٹی میئر شاہد علی خان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر امجد کے گھر پر چھاپہ مار کر نو مئی کے مقدمات میں نامزد دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امجد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر امجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے نو مئی مقدمات میں عدالت سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، پولیس بغیر وارنٹ کے رات کو گھر میں داخل ہوئی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔

اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں پولیس نے کچھ بھی نہیں بتایا اور انہیں نامعلوم مقام پر اپنے ساتھ لے گئے۔

The post پی ٹی آئی کے سابق وزیر خیبرپختونخوا اور سٹی میئر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/T4aO3Cs
Previous Post Next Post

Contact Form