حمل:
21مارچ تا21اپریل
گزشتہ آپ نے کافی غلطیاں کیں اور پھر خود ہی اس کی سزا بھگتی۔ چاہئے تو یہ تھا کہ ان غلطیوں سے آپ کوئی سبق لیتے تاکہ پھر اعادہ نہ ہوتا لیکن شاید آپ فطرت سے مجبور ہیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کریں تو کامیابی ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سودمند ثابت نہ ہو سکے گا، آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی۔ مشترکہ کاروبار فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
بسلسلہ کاروبار کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ اپنے اخلاق و برتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوا بنا لیجئے۔ سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے سفر کا ارادہ فی الحال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
محبوب سے مراسم مزید مضبوط ہو سکتے ہیں اولاد سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہے۔ دوسروں کو دی ہوئی رقومات واپس مل سکتی ہیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
زیادہ نہ سوچیں اس طرح مسائل تو حل نہ ہو سکیں گے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ہو سکتا ہے کوئی انعامی لاٹری یا انعام لگ جائے اور مفت کی دولت آپ کے ہاتھ آ جائے گھریلو امور نہایت خوش اسلوبی سے طے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آج کا دن آپ بہت مصروف رہیں گے۔ بزرگان روحانی سے بھی خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا۔ آج آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bsQ27jJ