کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار شکیل یوسف کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکار شکیل کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شکیل سے ان کے پُرانے خاندانی تعلقات تھے۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اداکار سے چند ہفتے قبل ملاقات کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ روبینہ اشرف بھی موجود تھیں۔
سینئر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لکھا کہ ’ابھی کچھ ہفتے پہلے تو ہم ملے تھے شکیل، بہت سی یادیں ہیں، کیا کیا کہوں‘۔
بشریٰ انصاری نے ڈرامہ سیریل ’آنگین ٹیڑھا‘ میں اداکار شکیل یوسف کے کردار محبوب سے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے محبوب احمد کیسی عید ہے یہ؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شکیل ایک خوبصورت شخصیت کے مالک تھے۔ جنہیں وہ کئی سالوں سے جانتی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب وہ شکیل صاحب سے ملاقات کیلئے اسپتال گئیں تو وہ بہت خوش ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اداکار شکیل گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے اداکار کئی دنوں سے علیل تھے اور چار روز سے نجی اسپتال میں داخل تھے۔
بشریٰ انصاری سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اداکار شکیل یوسف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔
The post شکیل یوسف سے پُرانہ خاندانی تعلق تھا، بشریٰ انصاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FGfj0VY