سری لنکا کیخلاف سیریز کیلیے پلیئرز کب سے کراچی میں ڈیرے ڈالیں گے

لاہور: دورہ سری لنکا سے قبل پلیئرز 3جولائی کو کراچی میں ڈیرے ڈالیں گے جب کہ 9 تاریخ کو کولمبو کیلیے اڑان بھرنے سے قبل تربیتی کیمپ لگے گا۔

دورہ سری لنکا کی تیاری کیلیے لاہور میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز کیمپس شیڈول کیے گئے تھے تاہم منتخب اسکواڈ کو باقاعدہ مشقیں کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرکٹرز 3جولائی کو شہرقائد میں یکجا ہوں گے جہاں تربیتی کیمپ 9تاریخ کو روانگی تک جاری رہے گا، دورے کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز گذشتہ سال جولائی میں کھیلی گئی جو 1-1 سے برابر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2 میچز کیلیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا،6 ماہ کا کنٹریکٹ پانے والے سابق جنوبی افریقی پیسر مورنے مورکل کو بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا، عبوری طور پر یہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے عمر گل کو ان کیلیے جگہ خالی کرنا پڑگئی۔

مورکل نے 11سالہ انٹرنیشنل کیریئر کے 86 ٹیسٹ میچز میں309 جبکہ 117 ون ڈے مقابلوں میں188 اور44 ٹی 20 میں 47 شکار کیے تھے، انھوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ستمبر2017 میں ورلڈ الیون کی طرف سے پاکستان کیخلاف لاہور میں کھیلا تھا۔

سپورٹ اسٹاف میں شامل دیگر ارکان میں گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ،ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ ، ریحان الحق منیجر، احسن افتخار ناگی میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ منیجر، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر شامل ہیں۔

The post سری لنکا کیخلاف سیریز کیلیے پلیئرز کب سے کراچی میں ڈیرے ڈالیں گے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sBmncZ
Previous Post Next Post

Contact Form